یو اے ای کے صدر سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے شاہی محل میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ بیان کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون و شراکت داری و بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اس سے قبل سعودی عرب کا دورہ بھی کر چکے ہیں جہاں انھوں نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔