میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں الیکشن ملتوی، تحریک انصاف کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پنجاب میں الیکشن ملتوی، تحریک انصاف کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے فیصلے کے خلاف آج ( جمعہ) سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر اعتمادہے وہ آئین سے انحراف نہیں ہونے دیںگی ،سپریم کورٹ ،لاہور ہائیکورٹ بارز ایسوسی ایشن سمیت 96بار ز ایسوسی ایشنزنے فیصلے کو مسترد کیا ہے ،وکلاء کی تحریک چلے گی تو تحریک انصاف ان کے پیچھے کھڑے ہو گی۔پاکستان تحریک انصاف سیکرٹری اسد عمر نے مرکزی رہنما فواد چوہدری اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ اسد عمر نے کہا کہ آئین اور جمہوری طرز عمل کے بغیر پاکستان کا تصور ہی پورا نہیں ہوتا،الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں،الیکشن کمیشن نے پتہ نہیں کون سے آئین کی تشریح پڑھی کہ نئی تاریخ کا فیصلہ دیا،عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آئینی طور پر اس فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر اس کے خلاف آج جمعہ کے روز پٹیشن دائر کر دیں گے، عمران خان نے سینیٹر زصاحبان کو ہدایت کی ہے آئندہ سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے،اس اجلاس میں پی ٹی آئی کے موقف کو بھرپور انداز میں رکھا جائے گا،عمران خان نے فیصلہ کیا کہ الیکشن مہم کو روکا نہ جائے بلکہ اس کو جاری رکھیں،صدر پاکستان نے الیکشن کی جوتاریخ دی ہے اس تاریخ کو ہی الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بے گناہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، بچوں پر تشدد کیا جارہا ہے،آئی جی اسلام آباد کو معلوم نہیں کس بنا ء پر تمغہ شجاعت دیا گیا،اگر سیاسی کارکنان کو پکڑنا اور ان پر تشدد کرنا شجاعت ہے تو اس پر تو بنتا ہے ،مگر ہمارے نزدیک شجاعت کے معنی مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر عمران خان کی سکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،نگران پنجاب حکومت نے ہمارے خدشات پر تحقیقات کا جو فیصلہ کیا ہے وہ اصولی طور پر خوش آئند ہے ، یہ اچھا ہے کہ انہیں اپنی ذمہ داری کو احساس ہو رہا ہے، اگر وہ تحقیقات کرنا چاہتے ہیں تو مدد فراہم کریں گے، کمیٹی ایسے لوگوں پر مشتمل ہو جس پر ہمیں یقین ہو یہ حقیقی طور پر تحقیقات کے لئے بنائی گئی ہے بلکہ الٹے الزامات لگانے کیلئے بنائی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں