میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
چارلس میگھن سے نفرت کرتے تھے، ہیری کی والد پر شدید تنقید

چارلس میگھن سے نفرت کرتے تھے، ہیری کی والد پر شدید تنقید

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب "سپیئر” جو کل 10 جنوری کو ریلیز کی جائے گی، میں اپنے والد کنگ چارلس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور بتایا ہے کہ ان کے والد چارلس میگھن سے نفرت کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چارلس ولیم کی بیوی کیٹ میڈلٹن سے بھی حسد کرتے تھے۔برٹش پریس ایجنسی کے مطابق ہیری کو بتایا گیا تھا کہ شاہ چارلس سوم کا پیغام ملا کہ وہ ان کی اور اہلیہ کی مالی معاونت نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ چارلس کو یہ بھی خدشہ تھا کہ امریکی اداکارہ میگھن توجہ حاصل کرنے کی دلدادہ ہیں۔ ہیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب سپیئرمیں بتایا کہ وہ ایسے حالات سے پہلے ہی گزر چکے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ ان کی والدہ ڈیانا کے ساتھ جو ہوا ویسا دوبارہ ہو۔ برطانوی اخبار جو ان بہت سے ذرائع ابلاغ میں سے ایک ہے جس نے ہیری کی کتاب کے ہسپانوی متن کی ایک کاپی حاصل کر کے اس کا ترجمہ کیا ہے، کے مطابق ہیری نے میگھن سے وابستہ ہونے سے پہلے کہا تھا کہ اس کے والد نے اداکارہ کے وسائل کا موضوع اٹھایا تھا اور ذریعہ معاش کے متعلق پوچھا۔ شاہ چارلس جو کہ اس وقت ولی عہد تھے، نے پوچھا تھا کہ کیا میگھن شادی کے بعد بھی کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ ہیری نے والد چارلس کو بتایا کہ وہ ایسا نہیں چاہتا تو والد نے جواب دیا ٹھیک ہے میرے بیٹے، آپ واقعی جانتے ہو کہ ہمارے پاس جمع پونجی نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں