میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

کراچی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کراچی ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں نئی ووٹر فہرستوں پر بلدیاتی انتخابت کروانے کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی کروانے کے حوالے سے درخواست منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ سمیت سندھ حکومت کے دیگر تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ 15 جنوری کو صاف، شفاف اور منصفانہ پولنگ کروانے کے لیے انتظامی مشینری کو حرکت میں لایا جائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پولنگ اسٹاف کی تمام معاونت کی جائے۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا۔ چھ جنوری کو الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور جماعت اسلامی پاکستان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جو نئی ووٹر فہرستیں الیکشن کمیشن نے اپ ڈیٹ کی ہیں ان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ جن انتخابی فہرستوں پر سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا، ان پرہی دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی درخواست خارج کر دی۔ جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی تھی کہ دیگر متعلقہ اداروں کو پابند بنائیں کہ کراچی ، حیدرآباد اورٹھٹھہ ڈویژن میں 15 جنوری کو ہی دوسرے مرحلہ کے انتخابات کروائے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں