برطانیا کا ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا عندیہ
جرات ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
برطانیہ باضابطہ طور پر ایران کی پاسداران انقلاب کو جلد ہی دہشت گرد قرار دے گا جس نے حکومت مخالف مظاہروں پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے برطانیہ کی طرف سے ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دیے جانے کا امکان ہے۔ اس فیصلے کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیے جانے کا امکان ہے اور اسے برطانوی وزیر سیکیورٹی اور وزیر داخلہ کی حمایت حاصل ہے۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا مطلب یہ ہوگا ہے کہ اس گروپ سے تعلق رکھنا، اس کی میٹنگ میں شرکت کرنا اور عوام میں اس کا لوگو لے جانا جرم ہوگا۔ تاہم برطانیہ کی وزارت داخلہ نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔