میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے تیاریاں بھی تیز کر دی گئیں، پولنگ کے لئے 10 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے، حتمی تاریخ کا تعین چیف الیکشن کمشنر دیگر ممبران کی مشاورت سے کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں