میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم ریلیف پیکیج فراموش، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، آٹے ، چینی کی قیمت میں اضافہ

وزیراعظم ریلیف پیکیج فراموش، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، آٹے ، چینی کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم ریلیف پیکج کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا،یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے، گھی کی فی کلو قیمت 75، آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 496 روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہوگا۔یوٹیلٹی کارپوریشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل مستحق افراد پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا بلکہ وہ پرانے ریٹ پر آٹا، گھی اور چینی خرید سکتیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم پیکچ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر رکھی اشیائے ضروریہ پر ٹارکٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صرف بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ مستحقین کو قیمتوں میں ریلیف دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں