میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹام کروز   نے اسٹنٹ کے لیے 500 سے زیادہ بار اسکائی ڈائیوز کی

ٹام کروز نے اسٹنٹ کے لیے 500 سے زیادہ بار اسکائی ڈائیوز کی

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹام کروز ایسے اداکار ہیں جو اپنی فلم کی کامیابی کے لیے زندگی کو داؤ پر لگانے بھی سے گریز نہیں کرتے۔ اب فلمی دنیا کے اس مقبول اسٹنٹ مین نے موٹرسائیکل سے پہاڑی کے کنارے سے نیچے چھلانگ لگا کر بیس جمپ کا مظاہرہ کیا ہے۔ 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم مشن امپاسبل 7 کے لیے ٹام کروز نے ایسا کیا۔ اداکار نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک اسٹنٹ قرار دیا۔ اس اسٹنٹ کے لیے ٹام کروز نے 500 سے زیادہ بار اسکائی ڈائیوز جبکہ 13 ہزار بار موٹرسائیکل جمپ کی مشق کی اور یہ سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہا۔ اس اسٹنٹ کو 2020 میں ناروے میں فلمایا گیا تھا اور اب اس کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میکوائر کے مطابق ٹام کروز نے ماہرین کے ساتھ مشاورت کرکے موٹرسائیکل اور بیس جمپنگ کا ”ماسٹر پلان” تیار کیا۔ فلم کے بیس جمپنگ کوچ مائلز ڈیشر نے بتایا کہ اس طرح کے اسٹنٹس میں سنگین طور پر زخمی ہونے یا موت کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران ٹام کروز نے اس اسٹنٹ کے بارے میں بتایا تھا کہ انہوں نے ایسا اسٹنٹ زندگی بھر نہیں کیا، ذرا سی غلطی بھاری پڑ سکتی تھی۔ خیال رہے کہ مشن امپاسبل 7 کو ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کا نام دیا گیا ہے جو 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کا دوسرا حصہ 28 جون 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔ دونوں فلموں کی ہدایات کرسٹوفر میکوائر دیں گے۔ مشن امپاسبل 7 میں ٹام کروز کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل ربیکا فرگوسن، سائمن پیگ اور وائنگ رحمس کی بھی واپسی ہوگی جبکہ چند نئے کرداروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں