میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کر رہا اور پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں گمراہ کن ہیں۔ اجلاس میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو معیشت سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی جس کے بعد وزیر خزانہ جلد معیشت پر بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں