ملتان ٹیسٹ، قومی ٹیم میں تین، انگلینڈ اسکواڈ میں ایک تبدیلی
جرات ڈیسک
جمعه, ۹ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین اور انگلینڈ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔پاکستان کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو کیا جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔ جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، زاہد محمود اور محمد علی شامل ہیں۔ جبکہ انگلینڈ نے بھی میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور انجری کا شکار لیام لیونگسٹن کی جگہ فاسٹ بالر مارک وڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انگلینڈ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں بین اسٹوکس (کپتان)، ایک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وِل جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔