ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت انتقال کر گئے
جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبرلیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سے چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔