میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعظم سواتی کے خلاف کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج

اعظم سواتی کے خلاف کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہوئے اور یہ مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے۔ اعظم سواتی کے خلاف بن قاسم، شاہ لیطف ٹاؤن، درخشان، کلفٹن اور اورنگی ٹاؤن تھانوں میں مقدمات درج ہوئے۔ درخشاں تھانے میں بھی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے مدعی طارق آرائیں کے مطابق ٹوئٹ سے نفرت پھیل سکتی ہے، اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے مجھے انتہائی دکھ ہوا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے نقض امن کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ کے کچلاک پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ شہری عزیز الرحمان نے درج کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم سواتی نے راولپنڈی میں تقریر اور ٹوئٹر پرپاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کی لہٰذا پاک فوج کے خلاف لوگوں کو اکسانے پراعظم سواتی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جیکب آباد کے صدر تھانے میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور یہ مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں