میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ ناکام، عمران خان کا نئے آرمی چیف کومتنازع بنانے کاپلان فیل ہوگیا،مریم نواز

لانگ مارچ ناکام، عمران خان کا نئے آرمی چیف کومتنازع بنانے کاپلان فیل ہوگیا،مریم نواز

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اور ایک کے بعد ایک ڈرامہ سب ناکام ہو گئے۔ مریم نواز نے لندن سے سیاسی مخالف جماعت پی ٹی آئی کو جواب دینے کیلئے ٹویٹر محاذ سنبھالا اور تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا سچ یہی ہے عمران خان کا سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان،اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان اور نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان سب بری طرح فیل ہو گئے۔انھوں نے کہاکہ لانگ مارچ کے دوران بھی عوام کی اکثریت نے عمران خان کومستردکردیاہے،لوگوں نے گھروں میں رہناپسند کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں