مڈ ٹاؤن میں 90ایکڑ کی این او سی ، 390ایکڑ پر غیر قانونی بکنگ
شیئر کریں
(خصوصی رپورٹ) صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی ایم نائن موٹروے پر مڈ ٹاؤن اسکیم ، 90 ایکڑ کی این او سی پر 390 ایکڑ کی غیر قانونی تشہیر و بکنگ جاری، بروکرز الاٹیز کو 390 ایکڑ کا نقشہ دکھا کر دھوکا دہی، ڈی جی ایس ڈی اے حرکت میں آگئے ، این او سی مجھ سے پہلے جاری ہوئی ہے ، این او سی اور اسکروٹنی کی تحقیقات کرینگے ، غیرقانونی عمل کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی اے ، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی ایم نائن موٹروے پر سری انٹری چینج کے قریب واقع مڈ ٹاؤن نامی ہائوسنگ اسکیم کی این او سی سے زیادہ رقبے پر غیرقانونی بکنگ و تشہیر جاری ہے ، روزنامہ جرأت کو ملنے والے شواہد کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ذیشان سلیم ذکی نے مڈ ٹاؤن میں بکنگ کیلئے کئی بروکرز مارکیٹ میں اتار ے ہیں اور بروکرز الاٹیز کو 390 ایکڑ کا نقشہ دکھا کر بکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شواہد کے مطابق مڈ ٹاؤن کی ابتدائی این او سی 90 ایکڑ پر لی گئی لیکن این او سی سے زیادہ 300 ایکڑ نقشے میں دکھا کر غیرقانونی بکنگ و تشہیر کا سلسلہ جاری ہے ، عوامی شکایات پر ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی حرکت میں آگئے ہیں، روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سعید صالح جمانی نے کہا کہ مڈ ٹاؤن کی این او سی ان کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے سابقہ ڈائریکٹر جنرل کی دور میں جاری ہوئی، اسکروٹنی اور این او سی کی تحقیقات کریں گے اور اگر کوئی غیرقانونی عمل ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔