میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شعیب ، ثانیہ کا رشتہ دبئی، نکاح بھارت ، ولیمہ پاکستان میں ہوا، علیحدگی کی خبریں گردش کر نے لگیں

شعیب ، ثانیہ کا رشتہ دبئی، نکاح بھارت ، ولیمہ پاکستان میں ہوا، علیحدگی کی خبریں گردش کر نے لگیں

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

شعیب اور ثانیہ کے دل آسٹریلیا میں ملے، رشتہ دبئی، نکاح بھارت ، ولیمہ پاکستان میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دو ملک ، دو کھلاڑی ، دو سپر اسٹارز، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی خبر بھی اپنے وقت کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز ثابت ہوئی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں کے دل آسٹریلیا میں ملے، رشتہ دبئی میں طے ہوا، نکاح بھارت میں ہوا اور ولیمہ پاکستان میں ہوا۔ جوڑے نے رہائش دبئی میں رکھی، پاک بھارت میڈیا نے شادی کی بھرپور کوریج کی، سیالکوٹ سے بارات لے کر شعیب ملک حیدر آباد دکن پہنچے تھے، شعیب ملک دلہن بیاہ کر پاکستان آئے تو اسٹار جوڑی کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا۔ شادی کے بعد بھی شعیب ملک کرکٹ اور ثانیہ مرزا ٹینس کے میدان میں پرفارم کرتے نظر آئے۔ 12 سال کے سفر میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ بھی خوب نام کمایا، انٹرنیشنل جوڑے کی علیحدگی کی خبریں بھی انٹرنیشنل نیوز بن گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں