میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سردیوں میں گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں،لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے گی

سردیوں میں گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں،لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے گی

ویب ڈیسک
منگل, ۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھرمیں سردیوں میں گیس کی قیمت بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا گیا، سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت 237 فیصد اور سوئی سدرن نے 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کردی، اوگرارواں ماہ کے آخر میں گیس کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ نجی چینل کے مطابق شہری اب گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے بھی تیار ہوجائیں، گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں۔سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت 237 فیصد بڑھانے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کرے گا، اسی طرح سوئی سدرن کی درخواست پر 21 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔اسی طرح ستمبر 2022 کیلئے ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ، نیپرا نے رواں سال ستمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سی پی پی اے جی نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،نیپرا اتھارٹی نے پچھلے ماہ 26اکتوبر 2022کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تعین کیلئے عوامی سماعت کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں