میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پرقاتلانہ حملہ ،نواز شریف ، مریم کیخلاف کارروائی کے لیے لندن پولیس کو درخواست

عمران خان پرقاتلانہ حملہ ،نواز شریف ، مریم کیخلاف کارروائی کے لیے لندن پولیس کو درخواست

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے پر لندن پولیس کو نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی۔پولیس کو درخواست اوورسیز پاکستانیوں نے جمع کروائی جس میں نواز شریف کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہیں، اس حملے کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی۔نواز شریف کے ساتھ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی درخواست دی گئی۔ لندن پولیس نے کرائم ریفرنس نمبر دے کر کارروائی کی یقین دہانی کروا دی ہے،دوسری سابق وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کے خلاف دنیاکے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج جاری ہے ،ادھرپاکستان میں بھی چیئرمین تحریک انصاف پرحملے کیخلاف تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جبکہ عمران خان کل بروزمنگل وزیرآبادسے ہی دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کااعلان کردیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں