میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جب بھی جمہوریت پر یلغار ہوئی عدلیہ نے ہمیشہ آمروں‌کا ساتھ دیا،نوازشریف

جب بھی جمہوریت پر یلغار ہوئی عدلیہ نے ہمیشہ آمروں‌کا ساتھ دیا،نوازشریف

منتظم
هفته, ۳ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی جمہوریت پر یلغار ہوئی عدلیہ نے آمروں کا ساتھ دیا، آج بھی سیاسی مطلع پوری طرح سے صاف نہیں ہے ہر طرف گرد وغبار ہے، 70سال گزرنے کے بعد بھی جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے سوالیہ نشان ہے نظریہ ضرورت نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس ہی کی وجہ سے جمہوریت کو منزل حاصل کرنے سے روکا گیا، پارلیمنٹ میں دوبارہ آنے پر پی سی او ججوں کے خلاف سخت فیصلے کریں گے،99ء میں ایک جج نے کہا اچھاہوا نواشریف کا تختہ الٹ دیا مشرف کو وہ اختیار دے دیا گیا کہ وہ آئین کے ساتھ جو چاہے سلوک کرے، مشرف پہلا ڈکٹیٹر ہے جسے ہم عدلیہ کے کٹہرے میں لائے جو ملک سے فرار ہوا اور پاکستان کی سرزمین پر واپسی کے حوالے سے خوف زدہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن سندھ کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا عنوان تھاپاکستان میں جمہوریت کا مستقبل ٰ۔ اس موقع پرمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری جنرل شاہ محمد شاہ،صحافی و دانشور آئی اے رحمان،مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما مہتاب اکبر راشدی،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما غلام شاہ،عورت فائونڈیشن کی انیسہ ہارون،نیشنل پارٹی کے صدر وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل بزنجو،پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خطاب کیا انھوں نے کہا کہ جب بھٹو کی حکومت ختم ہوئی تو بیگم نصرت بھٹو نے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹایااس وقت جسٹس انوارالحق تھے، لیکن اس وقت بھی وہ فیصلہ آیا جو نظریہ ضرورت کے تحت تھا۔99ء میں جب میری حکومت کو ہٹایا گیا تو مسلم لیگ ن عدالت گئی اس وقت چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی پر بہت دبائو ڈالا گیا تاکہ وہ ڈکٹیٹر کے فیصلوں کی ضمانت دیں، لیکن جسٹس سعید الزماں صدیقی مرحوم نے ڈکٹیٹر کے آگے جھکنے سے انکار کردیا، میں ایسے ججوں کو سلوٹ اورسلام کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ یہاں محمود خان اچکزئی نے پی سی او ججوں کے بارے میں جو بات کہی میں سو فیصد اس کی حمایت کرتا ہوں۔پی سی او ججز نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا، لیکن میں یہ بات کہتا ہوں کہ ہم لوگ جب پھر سے انشاء اللہ پارلیمنٹ میں اکٹھے ہوںگے توہم پی سی او ججوں کے خلاف سخت فیصلے کریں گے۔انہوں کی کہا کہ ہمیشہ پی سی او ججوں کی وجہ سے ڈکٹیٹروںکی جیت ہوئی آئین و جمہوریت کو شکست کا سامنا کرنا پڑاڈکٹیٹر یحیی خان کی وجہ سے ملک دو لخت ہواعاصمہ جیلانی کیس میں ڈکٹیٹر یحیی خان کو مسترد کردیا گیا اور اسے غاصب قرار دے دیا گیا۔ لیکن اس وقت تک وہ اپنے عہدے سے ہٹ چکا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں