میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گروپ کی آخری گیند تک امید برقرار رہے گی' شان مسعود

گروپ کی آخری گیند تک امید برقرار رہے گی' شان مسعود

جرات ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ ہماری امیدیں زندہ ہیں، جب تک گروپ کی آخری گیند نہ ہو جائے امید برقرار رہے گی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صرف زمبابوے ہی نہیں ہمیں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بھی افسوس ہے، کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہو گئی تھیں اور مورال بہت نیچے چلا گیا تھا۔۔شان مسعود نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی بہت ضروری تھی جبکہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں ہم 2 پوائنٹس لینے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کا مورال اچھا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست نے کھلاڑیوں پر بہت برا اثر ڈالا ہے، ہم نے بھارت کے خلاف بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں بہت اچھا پرفارم کیا۔ لیکن یہ دیکھیں اس دھچکے کے بعد ٹیم نے اچھے انداز میں کم بیک کیا، ایسے حالات میں کم بیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ دونوں میچز غلط وقت پر ہارے اور یہ دونوں شکست ورلڈ کپ میں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم ٹاپ ٹو پوزیشن میں نہیں آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھات اور زمبابوے کے خلاف دونوں میچز ہماے ہاتھ میں تھے، اہم موقع پر اچھا کر لیتے تو چاروں میچز جیتے ہوتے۔ شان مسعود نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہوں، زمبابوبے اور نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ناٹ آؤٹ جاتا تو زیادہ اچھا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں