میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قانونی ٹیم نے نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی

قانونی ٹیم نے نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی، جس میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔ نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات در پیش نہیں۔مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔ن لیگ کی قانونی ٹیم نینواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا۔ اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکائ￿ کو بریفنگ دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں