میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیض آباد انٹرچینج پر احتجاج،  پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج

فیض آباد انٹرچینج پر احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج

جرات ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے۔ مقدمات تھانہ آئی نائن میں درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان میں کارسرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں کے ذریعے حملے کرنا شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ اور حملے کے نتیجہ میں 9 ایف سی اہلکار اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں ان میں عامر محمود کیانی، علی نواز اعوان ، چودھری شعیب اور واصف قیوم سمیت 24 رہنما اور کارکن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے 30 کے قریب کارکنوں کو دوران احتجاج گرفتار کیا تھا اوران کے خلاف الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں