میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا آج بھی ملک گیر احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا آج بھی ملک گیر احتجاج کا اعلان

جرات ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر حملے کے خلاف آج ( ہفتہ کو) پھر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے ہفتے کو بھی پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاج کیا جائے گا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج بروز ہفتہ کی شام 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماعات منعقد ہوں گے۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گے جبکہ میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاجی میں شرکت کروں گا۔ اسد عمر نے کارکنوں کو مخاطب کرت ہوئے کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں