پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
جرات ڈیسک
جمعه, ۴ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ پورے ملک میں احتجاج ہو گا۔ جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسد عمر نے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک ریاستی ادارے کے افسر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تینوں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔