کراچی، دودھ کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ
جرات ڈیسک
جمعه, ۴ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
کمشنر کراچی نے دودھ کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے زندہ مرغی کی قیمت 260 روپے کلو اور گوشت کی قیمت 400 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو نرخ نامے پر فو ری عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنر کراچی نے حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کا رروائی کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔