حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء 11 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، نیا شیڈول جاری
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا، نئے شیڈول کے مطابق مارچ کے شرکاء اتوار چھ نومبر کو جہلم پہنچیں گے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مارچ کے شرکاء 10 یا11 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ مارچ آج (بدھ) کے روز گوجرانوالہ میں راولپنڈی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پزیر ہو گا، جمعرات کے روز وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا، جمعہ کے روز گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ چلے گا، ہفتہ کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے شروع ہو کر سرائے عالمگیر تک پہنچے گا جبکہ اتوار کے روز لانگ مارچ سرائے عالمگیر سے جہلم تک پہنچے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جمعرات یا جمعہ کے روز جو کہ 10 یا 11 نومبر بنتا ہے اس روز لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہو گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے شیڈول میں ایک ہفتے کے وقت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔