عمران خان کی قیادت میں تاریخی لانگ مارچ کا لبرٹی چوک لاہور سے آغاز
شیئر کریں
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا لبرٹی چوک سے آغاز ہو گیا۔ عمران خان مرکزی کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ میں بڑی تعداد میں خواتین بچے اور کارکن شریک ہیں۔ پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا ۔ لبرٹی چوک سے اچھرہ، مزنگ، ایم او کالج، جنرل پوسٹ آفس چوک، داتا دربار سے آزادی چوک پہنچے گا۔ لانگ مارچ اگلے دن شاہدرہ سے شروع ہوگا۔ دوسرے روز ہفتے کو مرید کے، کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا۔ ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا۔ لانگ مارچ ، سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا۔ لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا۔ گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر جمعہ کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ عمران خان نے لانگ مارچ کی پلاننگ میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی۔ انہوں نے حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے اور گھروں سے جوگرز پہنچ کر آئیں کیونکہ آج صرف مینار پاکستان تک جانا ہے، درمیان میں 4 سے 5 مقامات پر خطاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیاں پیچھے ہونگیں اور لوگ پیدل مارچ کے ساتھ ساتھ آگے آگے چلیں گے۔ جہاں جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے۔ اگلے جمعہ کو ہم راولپنڈی پہنچیں گے۔