میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

وزیراعظم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ممبر قومی اسمبلی محمد شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے وزارت عظمی کے لیے ہفتہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گے ۔ محمد شہباز شریف کے لیے 8 جبکہ عمر ایوب کے لیے 4کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔ میاں محمد شہباز شریف کے بطور تجویز کنندگان کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ممبران قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف، سید خورشید احمد شاہ، طارق بشیر چیمہ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رانا تنویر حسین، سردار محمد یوسف، محمد عطا تارڑ، عبدالعلیم خان شامل تھے جبکہ تائید کنندگان میں حنیف عباسی رومینہ خورشید عالم ،شزہ فاطمہ خواجہ، انوشہ رحمان، سردار اویس احمد خان لغاری، کیسو مال خیل داس، احسن اقبال اور جمال شیر کاکڑا شامل تھے ۔اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں بطور تجویز کنندگان میں ممبران قومی اسمبلی سابق اسپیکر اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی خان ریاض فتیانہ، عمیر نیازی اور تائید کنندگان میں ملک میں عامر ڈوگر، خان جدون، مجاھد علی اور ثنا اللہ مستی خیل شامل تھے ۔ وزارت عظمی کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے وصول کیے ۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری قانون سازی قومی اسمبلی محمد مشتاق اور اسپیشل سیکرٹری خصوصی اقدامات سید شمعون ہاشمی بھی موجود تھے ۔وزارت عظمی کے لیے جمع کرائے گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سہ پہر 3 بجے تجویز اور تائید کنندگان کی موجودگی میں کی جس کی بعد وزارت عظمی کے امیدوار میاں محمد شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا گیا۔ وزارت عظمی کا انتخاب قومی اسمبلی کے آج بروز اتوار دن 11 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں