میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مشن اسٹیٹ بینک حکام سے مذاکرات کا آغاز کریگا، پہلے مرحلے میں سٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی مذاکرات ہوں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن سٹیٹ بینک حکام سے مذاکرات کا آغاز کرے گا، پہلے مرحلے میں سٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی مذاکرات ہوں گے۔

تکنیکی مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، بنیادی شرح سود، ایکسچینج ریٹ پر بات ہوگی، اسٹیٹ بینک حکام وفد کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔

پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے زیادہ رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا، وفد کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے بھی آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف وفد کو یورو بانڈ کے کامیاب اجرا پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ مشن کو بیرون ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وفد اسٹیٹ بینک سے مذاکرات کے بعد 25 ستمبر کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا، اسلام آباد میں وزارت خزانہ، نجکاری، توانائی اور ایف بی آر سے مذاکرات ہوں گے۔

قرض پروگرام کی پانچویں قسط کیلئے بات چیت 2 ہفتے جاری رہے گی، عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کو جون تک کی معاشی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایم ایف سے اسٹرکچرل بینچ مارکس کے تحت اہداف پر بھی بات ہوگی، پاکستان معاشی اصلاحات کے اہداف پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا، مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی۔مذاکرات میں بجلی اور گیس کے شعبوں کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق اہداف زیر بحث آئیں گے، مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔

ای ایف ایف کی پانچویں قسط میں تقریباً ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے 37 ماہ کا آئی ایم ایف پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا، ای ایف ایف پروگرام کی پہلی ایک ارب ڈالر کی قسط ستمبر 2024 میں ملی، پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں موصول ہوئی تھی جبکہ تیسری قسط 11 دسمبر 2025 کو موصول ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں