میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کالانگ مارچ انقلاب نہیں مرضی کاآرمی چیف لگانے کیلئے ہے ،نوازشریف

عمران خان کالانگ مارچ انقلاب نہیں مرضی کاآرمی چیف لگانے کیلئے ہے ،نوازشریف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران کا لانگ مارچ انقلاب کیلئے نہیں بلکہ مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف نے کہاکہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں