میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کاسندھ حکومت پرعدم اعتماد،وفاق سے علیحدگی کاامکان مستردکردیا

ایم کیوایم کاسندھ حکومت پرعدم اعتماد،وفاق سے علیحدگی کاامکان مستردکردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر سید امین الحق نے موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت سے ایم کیو ایم کی علیحدگی کے امکان کو مسترد کردیا ۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو میں موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت سے ایم کیو ایم کی علیحدگی کے امکان کو مسترد کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ اربن سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے رابطے میں ہیں۔ امین الحق نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات اطمینان بخش ہیں،ایم کیو ایم کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے رابطہ کمیٹی کی منظوری سے ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عام انتخابات کا انعقاد اگست 2023 میں کیا جائے،اسمبلیوں کی پانچ سالہ مدت پوری کرائی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگلے چھ ماہ تک مجھے پاکستان میں کوئی انتخابات نظر نہیں آرہے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم سندھ حکومت کے اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ سید امین الحق نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے معاملہ پر سندھ حکومت سے بات چیت کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سندھ حکومت میئر کو اختیارات نہیں دے رہی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت کے ساتھ ملازمتوں کے کوٹے کے حوالے سے بھی اختلاف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مردم شماری کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیلاب کے باعث ملک میں مردم شماری کا عمل تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے،آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے کاہکہ سوشل میڈیا رولز کو التوبر کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سوشل میڈیا رولز سے متعلق قائم کمیٹی کو جلد اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی میں وزارت قانون ، وزارت آئی ٹی اور مختلف اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ امین الحق نے کہاکہ ٹک ٹاک بہت جلد پاکستان میں اپنا دفتر قائم کردے گی۔ انہوںنے کہاکہ فیس بک کا وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،فیس بک وفد سے ملاقات میں پاکستان میں دفتر کھولنے پر بھی بات چیت ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت آئی ٹی نے کابینہ اجلاس میں استعمال ہونے والے ٹیبلٹس کے معاملہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے،کمیٹی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ سید امین الحق نے کہاکہ کمیٹی انکوائری کرے گی کہ کابینہ اجلاسوں کا کوئی ڈیٹا لیک تو نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں