میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے مکمل

امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے مکمل

جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

میزائل، ڈرون لانچنگ مقامات اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کا دعوی

ایران کا بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی

عمان کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر حملہ،ایرانی میزائل اور ڈرونز کو تباہ کیا جا رہاہے ،کویتی فوج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے مکمل ہوگئے جس میں میزائل اور ڈرون لانچنگ مقامات، اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے خلاف ایک اور مرحلہ وار حملے مکمل کرلیے۔

امریکی فورسز نے ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور جاری ہے۔

مئی کے آغاز سے اب تک سینٹکام کی فورسز نے تقریبا 900 تجارتی جہازوں اور 45 کروڑ بیرل خام تیل کی ترسیل میں مدد فراہم کی ہے۔

سینٹکام نے کہا کہ امریکی فورسز آبنائے ہرمز سے آزادانہ اور کھلے عام گزرنے والے شہری ملاحوں کے خلاف بلاجواز جارحیت پر ایران کو جواب دہ بنانے کے لیے بدستور پوری طرح تیار اور مستعد ہیں۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی صوبے ہرمزگان میں سیریک کے قریب کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکوں کی درست جگہ اور نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ بحرین کے شہر محرق میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ بحرین کے شہر رفاع میں نصب امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی ریڈار، مواصلاتی نظام اور سیٹلائٹ تنصیبات کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب نے کویت کے علی السالم ائیربیس پر موجود ایم کیو 9 ڈرون ہینگر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔اس کے علاوہ کویت کے احمد الجابر ائیربیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے پر 2 آئل ٹینکروں میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

کویتی فوج کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر رہا ہے۔ایران کی جانب سے ممکنہ حملوں کی وجہ سے کویت میں سائرن بجائے گئے تھے۔

عمان کے علاقے لیماہ کیقریب آبنائے ہرمزمیں ایک آئل ٹینکرپرحملے کی اطلاع ہے۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ایک ٹینکر نے اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں اسے نامعلوم سمت سے آنے والے ایک پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا یے کہ یہ واقعہ عمان کے علاقے لیما کے شمال مشرق میں تقریبا 8 سمندری میل کے فاصلے پر پیش آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں