میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ارسلان، فخر درانی کو ہراساں نہ کرنے کے حکم میں توسیع

ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ارسلان، فخر درانی کو ہراساں نہ کرنے کے حکم میں توسیع

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس میں ارسلان حجازی اور فخر درانی کو ہراساں نہ کرنے کے حکم میں توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس کی سماعت کی، درخواست گزار ایڈیشنل ڈائریکٹر ارسلان حجازی، ایس ای سی پی وکیل شاہد انور باجوہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت شاہد انور باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایس ای سی پی کمشنر 8 ماہ سے تعینات نہیں ہوئے، کمشنر تاحال تعینات نہیں صرف دو افسر کام کر رہے ہیں، حکومت تبدیل ہوئی تو وزیر بھی نئے آگئے ہیں، کمشنر تعینات ہو تو یہ معاملہ فائنل ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل رکھ لیتے ہیں، امید ہے تب تک وزیر صاحب کمشنر تعیناتی کا معاملہ حل کر لیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت 2 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں