میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آڈیو لیکس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منسوخ

آڈیو لیکس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منسوخ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ آڈیو لیکس کے لیے ابھی کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی، قومی سلامتی کمیٹی کا بدھ کو ہونے والا اجلاس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دورے سے واپس آتے ہی آڈیو لیکس، ملکی سلامتی کی صورت حال اور دیگر امور پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا تھا اس سلسلے میں جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا بھی شریک ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں