میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب کے وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیرِ داخلہ پنجاب نے کہا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں