میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں جاری مہنگائی غریب امیرسب کوماررہی ہے امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے،عمران خان

ملک میں جاری مہنگائی غریب امیرسب کوماررہی ہے امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے،عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آئی ایم ایف کی ورلڈبینک کی رپورٹس سے ثابت ہواکہ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گِرنے سے بچانے میں ناکام رہی،ٹوئٹ
مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر اوحاصل کرلیا ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے، آئی ایم ایف اور عالمی بنک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گِرنے سے بچانے میں ناکام رہی۔اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔ اس وقت ملک کو بڑی مہنگائی کا سامنا ہے جو غریب عوام سمیت سب کو مار رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں امپورٹڈ حکومت مستحکم معیشت کو وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کو ٹیل اسپن میں جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس بات کی عکاسی اقتصادی سروے میں ہوئی جس نے گزشتہ 70 سالوں میں ہماری حکومت کی اقتصادی کارکردگی کو بہترین قرار دیا، عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں شرحِ نمو(6%)،صنعت، زراعت، فراہمی روزگار،تعمیرات، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور ٹیکسوں کی وصولیاں لامحالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہیں۔ آج پاکستان کو بدترین مہنگائی،سماج کا ہرطبقہ جس کی زد میں ہے،بیروزگاری، غذائی عدمِ تحفظ اور روپے کی قدر میں پیہم گراوٹ کا سامناہے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے۔ مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر اوحاصل کرلیا ہے۔ ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں