اپنے حربے چھوڑدوورنہ ہماری تحریک اسلام آبادکی طرف آئے گی عمران خان
شیئر کریں
قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، اس کے بعد انقلاب آئے گا، نوجوانوں تیارہوجائوہم نے ظلم کامقابلہ کرناہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی ؎
عمران خان وزیراعظم بنیں گے تو اس وقت کالا باغ ڈیم بنے گا، پرویز الہ،عمران خان نے کہاتوشہبازشریف کواسلام آبادمیں بندکردیں گے،مونس الہی
گجرات(صباح نیوز)عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے حربے چھوڑ دو ورنہ ہماری تحریک اسلام آباد کی طرف آئے گی اور آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، نوجوانوں تیار ہو جاؤ ہم نے ظلم کا مقابلہ کرنا ہے، یہ ہمارے خلاف جتنی ایف آئی آر کاٹیں گے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پی ڈی ایم سمیت سب جو مرضی کر لو اب جیت نہیں سکتے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پر تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟ روس مجھے کم قیمت پر تیل دے تو میں کیوں نہ لوں؟ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ روس سے سستا تیل نہیں لیں گے کیونکہ امریکا ناراض ہوگا، انہیں جو حکم ملے گا یہ وہی کریں گے، چوروں کے ٹولے کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت میں پراپیگنڈا کیا گیا، یہ شور مچاتے تھے کہ پاکستان میں مہنگائی ہو گئی ہے، بلاول نے ڈرانے کیلئے مہنگائی مارچ کیا بولے عمران خان کی کانپیں ٹانگیں گی، شہباز شریف ہر روز کہتے تھے تم آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہو، لیکن ہم پر الزام لگانے والے آج خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے، جب یہ اقتدار سے باہر تھے تو آئی ایم ایف بہت برا تھا اور اب بہت اچھا ہوگیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد ، ہمارے لیڈر عمران خان، نوجوان دوستو، ساتھیوں اور تمام خواتین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوںنے کہاکہ عمران خان دوتہائی اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے توکالاباغ ڈیم بنے گا،اس موقع پرمونس الہی نے کہاکہ اگرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاتووزیراعظم شہبازشریف کواسلام آبادمیں بند کردیں گے