میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگادودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون، متعددگرفتار،110دکانیں سیل

مہنگادودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون، متعددگرفتار،110دکانیں سیل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زکی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ز نے مہنگائی اور قیمتوں کے مسلسل اضافے اور حکومتی رٹ کی خلا ف ورزی پرسختی سے مہم جا ری رکھی ہوئی ہے اور خاص طور پر دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کی شکایت پر نا جا ئز منافع خوروں کے خلاف کا روائی کی ہے گزشتہ 4 دنو ں میں 31 دودھ فروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا ہے جبکہ 110 دکانوں کو سیل کردیاگیا اور ان کے خلا ف لاکھو ں روپے کے جرمانے بھی کیئے گئے ،کمشنر آفس کے اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ از خود دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔کمشنر نے دودھ فروشوں کوتنبیہ کر نے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری یئے ہیں اس مسئلے پر نہ کو ئی سفارش قبول کی جا ئے اور نہ ان نا جا ئز منافع خوروں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جا ئے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ کراچی کی عوام کو دودھ اصل قیمت پر ہی دودھ ملے گا ۔دودھ کی قیمت مقرر کر نے کا اختیارصرف کراچی انتظامیہ کے پاس ہے ۔ دودھ کی از خود قیمت میں اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں