عمران خان سے بڑا دھوکے باز اور ملک دشمن آج تک پیدا نہیں ہوا وزیراعظم
شیئر کریں
شوکت ترین نے عمران خان کے حکم پرپنجاب اورکے پی کے وزرائے خزانہ کوآئی ایم ایف حکام کوڈیل تڑوانے کیلئے خط لکھنے کاکہا
عمران خان کا طریقہ یہ ہے کہ نہ محنت کرنی ہے نہ کام کرنا ہے، بس چور ڈاکو کا بھاشن دینا ہے، جادو منتر اور تعویذ گنڈے سے کام نہیں چلے گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے بڑا جھوٹا، مکار، فریبی، دھوکے باز اور پاکستان دشمن دنیا میں آج تک پیدا نہیں ہوا۔لیگی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران کے حکم پر شوکت ترین نے پنجاب اور کے پی کو آئی ایم ایف ڈیل تڑوانے کا خط لکھنے کو کہا، ملک دشمنی اور کیا ہوگی کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی اور سری لنکا بنانے کی سازش کی گئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب وہ اپوزیشن میں تھے تو عمران خان نے ان کے ارکان کو جیل بھجوانے کی سازش کی، وہ تو نہیں روئے، اب اداروں میں بغاوت کی کوشش پر قانون عمران کے خلاف حرکت میں آیا ہے تو عمران خان کا چہرہ اور زبان دیکھیں۔ان کا کہنا تھا عمران خان کا طریقہ یہ ہے کہ نہ محنت کرنی ہے نہ کام کرنا ہے، بس چور ڈاکو کا بھاشن دینا ہے لیکن پھونکوں، جادو منتر اور تعویذ گنڈے سے کام نہیں چلے گا، قوم کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا۔
وزیراعظم