میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ کادھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ

متحدہ کادھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے دھاندلی، تصادم اور بے ضابطگیوں کی تفصیلات ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دن بھر جو کچھ ہوا سب الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا جائے گا، بیلٹ پیپرز پر غلط انتخابی نشان چھپنے کی شکایت الیکشن کمیشن لے کر جائیں گے، سکھر زون کے مختلف علاقوں میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم ہوگیا اور خوف و ہراس کی وجہ سے محدود ہوگیا۔ایم کیو ایم کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ڈاکوؤں نے پولنگ اسٹیشن کے پورے عملے کو اغوا کیا، نواب شاہ، سکھر، میرپور خاص کی میونسپل کارپوریشنز میں دوبارہ حلقہ بندیاں کروا کے الیکشن شیڈول دوبارہ اعلان کیا جائے۔رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹر کو ووٹ تلاش کرنا ناممکن ہوگیا تھا، ووٹر 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرتے تو غیر حتمی لسٹ کا سلسلہ نمبر اور گھرانہ نمبر آتا۔ایم کیو ایم نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کسی اور ووٹر لسٹ پر ہوا جب کہ پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس کوئی اور لسٹ تھی۔ایک روز قبل بھی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے الزام عائد کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی جب کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی میں پیپلز پارٹی ملوث ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں