میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو،پھل غریب کیلئے خواب بن گئے

کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو،پھل غریب کیلئے خواب بن گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی ماہ صیام میں مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے پھل کھانا خواب بننے لگا۔سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 پھل مزید مہنگے ہوگئے جبکہ مارکیٹ میں پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مزید مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔ریٹ لسٹ کے مطابق سیب کالا کولو کی سرکاری قیمت 325 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول سیب 400 روپے کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔درجہ اول کیلے کی قیمت 5 روپے بڑھا کر سرکاری ریٹ لسٹ میں 190 روپے درجن مقرر کی گئی جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول کیلے کی فروخت 250 روپے فی درجن تک ہو رہی ہے جبکہ کیلا درجہ دوم سرکاری قیمت 130 روپے کے برعکس 180 روپے فی درجن بیچا جا رہا ہے۔اسی طرح انار بدانہ سرکاری ریٹ لسٹ کے 690 روپے کے برعکس 1000 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا، سرکاری ریٹ لسٹ میں امرود 30 روپے مہنگا کر کے 190 روپے کر دیا گیا جبکہ بازار میں 250 روپے کلوتک فروخت ہو رہا ہے۔کنو کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 295 روپے درجن مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 400 روپے تک وصول کی جا رہی ہے، پپیتا سرکاری ریٹ 230 روپے کے برعکس مارکیٹ میں 300 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔سرکاری ریٹ لسٹ میں کھجور ایرانی 510 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 620 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں