گھوٹکی،صحافی کے اغوا کا مقدمہ درج ، 6 ملزمان نامزد
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
گھوٹکی کے علاقے خان پور مہر میں صحافی کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے 6 ملزمان کو نامزد کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں اغوا اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق صحافی کو 5 روز قبل خان پور مہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس آپریشن کے بعد اغوا کار شکارپور کچے میں صحافی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔


