منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے شریک ملزم مقصود چپڑاسی وفات پا گئے
جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ جون ۲۰۲۲
شیئر کریں
منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے شریک ملزم مقصود چپڑاسی وفات پا گئے۔ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے مقصود چپڑاسی کی وفات کی تصدیق کر دی۔ مقصود چپڑاسی ان دنوں دبئی میں مقیم تھے۔ مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے۔ واضح رہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے آنے کے بعد انہیں منی لانڈرنگ کیس میں شامل کیا گیا۔