میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا پشاور سے لانگ مارچ کا آغاز، پیغام جاری

عمران خان کا پشاور سے لانگ مارچ کا آغاز، پیغام جاری

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا آغاز کرتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں، سب لوگ ولی انٹرچینج پہنچیں، میری قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد روانہ ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، کارکن تمام رکاوٹیں ہٹا کر اسلام آباد پہنچیں، آج عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے، آج کی تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، آج ہم نے امریکی غلاموں سے نجات حاصل کرنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں