میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی دھماکوں میں ''را'' ملوث، متحدہ لندن کے سلیپرسیل سے ریکی کروانے کاانکشاف

کراچی دھماکوں میں ''را'' ملوث، متحدہ لندن کے سلیپرسیل سے ریکی کروانے کاانکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے خودکش سمیت تینوں بم دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے اور متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے ریکی کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے، کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر کی بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں تین دہشتگرد گروہوں نے ایک دوسرے کی معاونت کی، رپورٹ کے مطابق متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے مبینہ طور پر علاقے کی ریکی کا کام لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں اس طرح کے بم بنانے، نصب کرکے دھماکے کرنے کا کام کالعدم بی ایل اے کا طریقہ رہا ہے جبکہ ایس آر اے بھی صوبے کے اندورنی علاقوں میں ایسا کام کرتی رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دھماکوں میں بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم ایس آر اے کی مدد لی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تجارتی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں