میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن،ن لیگ کا اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا اعلان

عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن،ن لیگ کا اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایسا تاثر دے رہے ہیں، جیسے ان سے صاف آدمی ملک میں کوئی نہیں ہے،عمران خان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، فرح گوگی اور ان کے شوہر کو عمران خان نے مفرور کروایا، فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی،ایمنیسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کی کرپشن چھپانی تھی،عثمان بزدار نے 10 ارب کے اثاثے کیسے بنائے؟ عثمان بزدار کے فرنٹ مین بھی ملک کو لوٹنے میں مصروف رہے، عثمان کو کرپشن کا جواب دینا ہوگا ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کر رہے ہیں، عمران خان ایسا تاثر دے رہے ہیں، جیسے ان سے صاف آدمی ملک میں کوئی نہیں ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں عمران خان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، فرح گوگی اور ان کے شوہر کو عمران خان نے مفرور کروایا، فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سال 2019 میں ایمنسٹی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کروایا گیا، ایمنیسٹی اسکیم فرح گوگی اور ان کے خاوند کے لیے تھی، ایمنیسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کی کرپشن چھپانی تھی۔عطاء تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کریں گے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑوں روپوں کا ریٹ لگایا گیا، عثمان بزدار کا 4 ایکڑ کا ملتان میں اسپینش ولا ہے جس کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے، عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب 5 ارب روپے کی زمین لی۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ڈمی وزیر اعلیٰ تھے جن کے ذریعے کرپشن کروائی گئی، فرح گوگی کی آمدن کی کوئی ٹریل نہیں ہے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑ کا ریٹ لگایا گیا، کرپشن کا منصوبہ بنی گالہ سے چلایا جاتا رہا ہے، عثمان بزدار، فرح گوگی اور ان جیسے لوگوں کو صرف کرپشن کے لیے لایا گیا، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے چند کروڑ کے اثاثے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں