میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر کی اونچی پرواز

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر کی اونچی پرواز

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہباز سرکار ڈالر کی پرواز روکنے میں ناکام ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا۔ موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 11روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اپریل کے بعد سے ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کا بوجھ 14 سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پہلے سیشن میں شدید مندی کا رجحان رہا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 193 روپے کا ہوگیا۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1100 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 300 سے نیچے آ گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں