میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیے

بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آج آغاز ہوگیا ہے ایسے میں ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔نجی چینل کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید نے صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کراچی کے اضلاع کیماڑی اور غربی کی یونین کمیٹیوں اور وارڈ کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کیے گئے ہیں۔ایم کیو ایم کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق ضلع ، وارڈ اور یونین کمیٹی کے ووٹر شہری حلقہ بندیوں پر اپنے اعتراضات یا تجاویز 29 اپریل سے 13 مئی تک جمع کراسکتے ہیں،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے ساتھ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے نقشے فراہم نہیں کیے ہیں اور جب نقشے فراہم ہی نہیں کیے گئے تو ووٹرز تحفظات اور شکایات کیسے داخل کراسکتے ہیں۔ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن متعلقہ حکام کو پابند کرے کہ وہ جلد حلقہ بندیوں کے نقشے فراہم کریں جب کہ شکایات یا اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بھی اضافہ کیا جائے۔واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں 24 جولائی کو انتخابات ہونگے۔ دوسرے مرحلے کیلیے کاغذات نامزدگی 8 سے11 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے، جب کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28 جون کو آویزاں کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں