میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قطری شہزادے کا پاکستان آنے سے انکار

قطری شہزادے کا پاکستان آنے سے انکار

منتظم
منگل, ۶ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاناما لیکس کی تحقیقات قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کی تینوں تجاویز مسترد کرتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے دونوں خطوط پر دستخط کی تصدیق جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوناضروری نہیں سمجھتا۔ قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم کاجے آئی ٹی کو جوابی خط موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کو قطری شہزادے کا جوابی خط موصول ہو گیا ہے جس میں انہوں نے عدالت میں پیش کیے گئے خط اوران پراپنے دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کی تینوں تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور پاکستا ن آنے سے انکار کر دیا ہے ۔قطری شہزادے نے خط میں کہا ہے کہ وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتے ۔ذرائع کے مطابق پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 19مئی کو قطری شہزادے کوخط لکھ کر 25مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا قطری شہزادے کوخط پاکستانی سفیرنے قطر میں پہنچایا تاہم شہزادہ حماد بن جاسم کے قطرمیں موجود نہ ہونے کے باعث خط بروقت نہ مل سکا، قطری شہزادے حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کو 27مئی کو اپنا جوابی خط بھجوادیا اپنے خط کا جواب بروقت نہ ملنے پرجے آئی ٹی نے یکم جون کو قطری شہزادے کوپیشی کے لیے دوسرا خط لکھاشیخ حماد بن جاسم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے دونوں خطوط اوران پر دستخط میرے ہیں خط اور دستخط کی تصدیق کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے خط کاہی جواب دے دیا ہے جس کے بعد اب دوسرے خط کی ضرورت نہیں رہی واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو خط کے ذریعے تین تجاویز دی تھیں کہ وہ پاناما کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان آ کر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوںیا ویڈیو لنک کے ذریعے اپنابیا ن ریکار ڈ جمع کرائیں جبکہ آخری تجویز تھی کہ جے آئی ٹی کے دو ممبران قطر جا کر ان کا بیان لیں تاہم ذرائع کے مطابق قطری شہزادے حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کی تینوں تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں