میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج خاموش نہیں، اسے حالات کی خبر ہے، بس غلط شاٹ لگ گیا، شیخ رشید

فوج خاموش نہیں، اسے حالات کی خبر ہے، بس غلط شاٹ لگ گیا، شیخ رشید

ویب ڈیسک
هفته, ۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سمجھتا ہوں عمران خان کے ساتھ زیادتی ہوئی، فوج خاموش نہیں، اسے حالات کی خبر ہے، بس غلط شاٹ لگ گئی اور سلپ میں کیچ ہوگیا، اداروں کو کہنا چاہتا ہوں 31 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریل ہو یا جیل میں عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ ہوں، 6 ماہ سے کہتا آرہا ہوں کہ مارچ میں ہمارے خلاف سازش ہوگی اور اب یہ سازش ان کے گلے پڑگئی ہے، ان موجودہ حالات کا صرف ایک ہی حل ہے الیکشن، الیکشن اور الیکشن۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت 31 مئی سے پہلے انتخابات کرا لے، دنیا میں کہیں بھی جائیں گے لوگ ان کو چور ہی کہیں گے، الیکشن میں آصف زرداری رکاوٹ ہیں، فیصلہ ہوجائے گا تو یہ جوڈیشل کمیشن بھی مانیں گے،31 مئی سے پہلے الیکشن کی طرف آئیں گے۔شیخ رشید نے مسجد نبوی ۖ واقعے پر مختلف شہروں میں 9 مقدمات کے اندراج کے بعد عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے، دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی، عمران خان میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آر ہوگی یا پار ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں