میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں آئندہ ہفتے  شدید گرمی کی پیش گوئی

ملک بھر میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی پیش گوئی

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کی لہر کے باعث بالائی اور وسطی سندھ ، وسطی اور جنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے تاہم اگلے ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اور پانی کے استعمال اورکسانوں کوموسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا مشورہ دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں